نئی نسل کا اردو کی جانب بڑھتا رحجان،شبانہ اعظمی خوش

نئی نسل کا اردو کی جانب بڑھتا رحجان،شبانہ اعظمی خوش
 نئی نسل کا اردو کی جانب بڑھتا رحجان،شبانہ اعظمی خوش

  

ممبئی (آن لائن)بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے نئی نسل کا اردو زبان کی جانب بڑھتا رجحان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔نئی دہلی میں مینو بخشی کی کتاب 'موج سراب' کی تقریب افتتاح کے موقع پر شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ اردو ایک ایسی زبان ہے جسے ہم سب روزانہ استعمال کرتے ہیں، اسے کسی ایک مخصوص حصے کی زبان نہیں سمجھنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو اس قسم کے فیسٹیولز میں حصہ لیتے دیکھ کر بیحد خوشی ہوتی ہے، ہوسکتا ہے وہ اردو زبان کی بہت زیادہ مہارت نہ رکھتے ہوں، لیکن وہ اردو سننا اور سیکھنا چاہتے ہیں، اس سے مجھے یہ امید ملتی ہے کہ اردو ہمارے ساتھ ہمیشہ رہے گی۔ایک تجزیہ کار نے 'موج سراب' کے بارے میں بتایا کہ یہ ایسی کتاب ہے جس میں پیار اور جنون کو بیان کیا گیا ہے۔کتاب کی مصنف کا کہنا تھا کہ اردو دل کی زبان ہے جس کا تعلق پیار سے ہے، صوفیانہ انداز میں تحریر کی گئیں غزلیں اردو زبان میں موجود ہیں، جس سے اردو کا تعلق پیار اور جنون سے جڑ گیا ہے۔

مزید : کلچر