عالیہ اپنے اور سدھارتھ ملہوترا کی علیحدگی کی خبروں پر برہم

عالیہ اپنے اور سدھارتھ ملہوترا کی علیحدگی کی خبروں پر برہم
 عالیہ اپنے اور سدھارتھ ملہوترا کی علیحدگی کی خبروں پر برہم

  

ممبئی(آئی این پی) معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے اور سدھارتھ ملہوترا کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے بارے میں بول پڑیں۔عالیہ بھٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہونے کہا کہ جب میں فلم "راضی" کی شوٹینگ کے لیے پٹیالہ روانہ ہوئی تھی تب میرے اور سدھارت ملہوترا کے درمیان علیحدگی کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں لیکن میں اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں اور اس وقت میری تمام تر توجہ میرے کر ئیر پر ہے۔ عالیہ نے انٹرویو میں یہ بھی کہا علیحدگی کی افواہیں کبھی ختم نہیں ہو سکتیں اس وقت میری تمام تر توجہ کا مرکز میری فلم "راضی" پر ہے۔ لہذااداکارہ نے سدھارتھ ملہوترا سے اپنی علیحدگی کی خبروں کے بارے میں بات کرتے ہو ئے کہا کہ ابھی کسی کیساتھ نہ علیحدگی ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ کوئی رشتہ ہے اور ابھی میری تمام تر توجہ کا مرکز میری فلم ہے۔

مزید : کلچر