محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان تشکیل

محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان تشکیل

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کا پلان تشکیل دے دیا‘ 16 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو وقت کا پابند بنایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج کو بھی درخواست کی گئی ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو بھی تعینات کیا جائے پولیس نے مجالس اور جلوسوں کی انتظامیہ کو اپنے رضاکار دینے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید : علاقائی