نواز زشریف نے آج لندن میں پارٹی اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع

نواز زشریف نے آج لندن میں پارٹی اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس آج لندن میں طلب کر لیا ہے جس میں تازہ ملکی سیاسی صورتحال اور احتساب عدالتوں میں پیشی کے معاملات سے متعلق مشاورت کی جائیگی۔ اجلاس میں پارٹی اختلافات پر بھی گفتگو ہوگی مگر اس اجلاس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ایک دفعہ پھر نظر انداز کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آج لندن میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کے ہونیوالے اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی ،پارٹی صدارت کیلئے شہباز شریف کے نام پر غور ،احتساب عدالتوں میں شریف خاندان کی پیشی کے حوالے سے فیصلہ جبکہ مریم نواز شریف کے سیاسی مستقبل کے تعین کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ شہباز شریف، اسحاق ڈار ، خواجہ آصف اور برجیس طاہر بھی شریک ہوں گے، تاہم اجلاس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مدعو نہیں کیا گیا ۔قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیر برجیس طاہر نے لندن میں ملاقات کی ،جس میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حسن نواز کے لندن میں واقع دفتر میں ہونیوالی ملاقات کے بعد وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف انتقامی کارر و ا ئیوں کواہمیت نہیں دیتے کیونکہ ان کے نزدیک پاکستان کی ترقی اہم ہے۔سابق وزیراعظم جلد وطن واپس جاناچاہتے ہیں یہی نہیں نواز شر یف نے اپنے ہردورمیں مسئلہ کشمیرکے حل کی کوشش کی، کلثوم نوازتیزی سے روبہ صحت ہو رہی ہیں، انہوں نے مشرف دورمیں آمریت کوللکاراہے۔ واضح رہے ملاقات میں حسن،حسین ،مریم نواز اورمسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدرناصربٹ بھی موجودتھے۔

اجلاس طلب

مزید : صفحہ اول