نیب کی کارروائی ، نواز شریف کی رہائشگاہ پرجائیداد فروخت نہ کرنے کا نوٹس چسپاں

نیب کی کارروائی ، نواز شریف کی رہائشگاہ پرجائیداد فروخت نہ کرنے کا نوٹس ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر نوٹس بھیج دیئے۔پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر ہوچکے ہیں جس پر عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود بھی شریف خاندان اور اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے جبکہ عدالت نے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کردیئے ہیں۔نیب کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے جاری نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اسلام آباد کے بعد گلبرگ لاہور میں بھی ان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھیج دیا جو انہیں رات گئے وصول کرایا گیا ہے۔دوسری جانب نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جاتی امرا میں رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر بھی نوٹس چسپاں کردیا ، نوٹسز پر نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام درج ہیں۔نیب حکام کے مطابق جاتی امرا میں نوازشریف کی رہائش گاہ کسی کو فروخت نہیں کی جاسکے گی۔نیب کے مطابق نوٹس کی کاپیاں چیئرمین ایس ای سی پی ، ڈی جی ایکسائز پنجاب ،ڈی سی لاہور اور تمام بینکوں سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھجوادی گئیں۔نیب کی دفعہ 23 آرڈیننس 999 کے تحت یہ نوٹسسز جاری ہوئے ہیں۔

نیب/نوٹس

مزید : صفحہ اول