الیکشن ریفارم میں ترمیم کر کے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا : عمران خان

الیکشن ریفارم میں ترمیم کر کے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا : عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے الیکشن ریفارم بل کی شق میں ترمیم کر کے مسلم لیگ ن نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے اور یہ سب کچھ نواز شریف کا سیاسی کرئیر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا مسلم لیگ ن نے ایک نااہل شخص کو پارٹی کی صدارت دلوانے کیلئے الیکشن ریفارم بل کی شق میں تر میم کر کے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔ن لیگ یہ سب نواز شریف کا سیاسی کرئیر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کر رہی ہے حالانکہ نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول