روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پرپاکستانی سفیر کی برمی دفترخارجہ طلبی

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پرپاکستانی سفیر کی برمی ...

ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر برما نے پاکستانی سفیر کو طلب کرلیا ہے۔سفارتی ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا مسلمانوں سے متعلق پاکستان کے بیان پر برما نے پاکستانی سفیر ڈاکٹر خالد میمن سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے بھی برما کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور مظالم روکنے کیلئے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔

سفیر طلبی

مزید : صفحہ اول