چیئرمین سینیٹ کی مستعفی ہونے کی دھمکی

چیئرمین سینیٹ کی مستعفی ہونے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایک بار پھر مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں شروع ہوا تو چیئرمین نے وزیر مملکت برائے داخلہ کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ سے متعلق 33 سوالات ہیں، وزیر مملکت داخلہ ابھی تک نہیں آئے، یہ سینیٹ ہے کوئی رجواڑا نہیں کہ جب وزیر کی مرضی ہوایوان میں آئے، وزارت داخلہ کے سوالات کو مؤخر کرتا ہوں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر مملکت داخلہ کو کہہ سکتا ہوں کہ نہ صرف وہ ایوان سے نکل جائیں بلکہ سینیٹ قواعد کے تحت سیشن میں ان کے آنے پر پابندی لگا سکتا ہوں۔چیئرمین سینیٹ کی برہمی پر راجا ظفر الحق نے کہا کہ وزیر مملکت داخلہ کو در گزر کر دیں اوریقین دہانی کراتا ہوں دوبارہ ایسانہیں ہوگا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کیا میں سینیٹ کو گروی رکھ دوں، حالیہ اجلاس کے دوران پہلے بھی وزارت داخلہ کے سوالات کو مؤخر کیا گیا۔
رضاربانی

مزید :

صفحہ اول -