ماہرہ خان اوررنبیرکپورکی سگریٹ پیتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرہ خان اوررنبیرکپورکی سگریٹ پیتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
 ماہرہ خان اوررنبیرکپورکی سگریٹ پیتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اوررنبیر کپورکی حال ہی میں وائرل ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا ہے جہاں تصاویر میں دونوں کو سگریٹ پیتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تصاویر میں دونوں اداکار نیویارک کے ایک ہوٹل کے باہرآدھی رات کو سگریٹ پیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔تصاویرمیں ماہرہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ ان کے ہاتھ میں سگریٹ کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔کچھ دیربعد دونوں ایک دوسرے کی مخالف سمت میں چلتے ہوئے نظرآئے جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں نے کسی موضوع پر بات کرنے کے لیے ہوٹل کے باہر ملاقات کی ہو اوربات ختم ہونے پر دونوں اپنے اپنے راستے پر چلے گئے۔

ماہرہ/رنبیر

مزید : صفحہ آخر