مزید فلور ملوں سے لیوی ٹیکس کی وصولی پر پنجاب حکومت سے26ستمبر تک جواب طلبی

مزید فلور ملوں سے لیوی ٹیکس کی وصولی پر پنجاب حکومت سے26ستمبر تک جواب طلبی

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مزید فلورملز سے اضافی ٹیکس وصولی پر عمل درآمد روکتے ہوئے پنجاب حکومت سے 26ستمبر تک جواب طلب کر لیا اور اسی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔مسٹر جسٹس شاہد جمیل نے 6 فلور ملوں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے فلورملز پر لیوی ٹیکس میں سو فیصد اضافہ کر دیا ہے اور بلاجواز اضافی سیلز کی وصولی شروع کر دی ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ پہلے بھی لاہور ہائیکورٹ فلور ملز سے اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف حکم امتناعی جاری کر چکی ہے لہذا درخواست گزار فلور ملز سے بھی اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے اور اضافی ٹیکس کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے پہلے حکم امتناعی کی روشنی میں درخواست گزار فلور ملز سے بھی ٹیکس وصولی روکتے ہوئے پنجاب حکومت سے 26ستمبر تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر