محکمہ آبپاشی درجہ چہارم کے ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل، دو ہفتے میں جواب طلب

محکمہ آبپاشی درجہ چہارم کے ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل، دو ہفتے میں ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے محکمہ آبپاشی کے درجہ چہارم کے ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیصل آباد کے شوکت علی اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ وہ فیصل آباد میں محکمہ آبپاشی میں بیلدار، چوکیدار ودیگر درجہ چہارم کے ملازم ہیں اور عرصہ گیارہ سال سے محکمہ آبپاشی میں ایڈہاک بنیادوں پر کام کررہے ہیں، حکومت کی طرف سے دیگر محکموں کے ملازمین کو مستقل کیا جاچکا ہے لیکن محکمہ آبپاشی نے درخواست گزاروں کو مستقل نہیں کیا، بلکہ بغیر کسی وجہ کے 2اگست کو ملازمت سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزاروں کو ملازمت پر بحال کرنے اور مستقل کرنے کا حکم دے۔

مزید : صفحہ آخر