محکمہ لیبر کے چھاپوں کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

محکمہ لیبر کے چھاپوں کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ لیبر کے چھاپوں کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی، جسٹس عائشہ اے ملک نے دکاندار زاہد نعمان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ محکمہ لیبر سے لائسنس لیتے ہیں اور باقاعدہ فیس ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود لیبر انسپکٹرز رشوت مانگتے ہیں اور رشوت نہ دینے پر دکانداروں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جاتا ہے ،عدالت نے رشوت خور لیبر انسپکٹروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے اور لیبر انسپکٹروں کوبلاجواز چھاپے مارنے سے روکا جائے۔

مزید : صفحہ آخر