توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پاکستان ریلوے پروین آغا کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پاکستان ریلوے پروین آغا کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پاکستان ریلوے پروین آغا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ایم ایس ریلوے ہسپتال عامر مسعود کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل حسن مجید ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وہ بطور ایم ایس ریلوے ہسپتال فرائض سرانجام دے رہے ہیں، چیئرمین ریلوے کو ترقی دینے کے لیے درخواست دی لیکن انہوں نے درخواست تاحال فیصلہ نہیں کیا، دادرسی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے ترقی کے لئے دی گئی درخواست پر کارروائی کا حکم دیا لیکن عدالتی حکم کے باوجود پروموشن کے لیے درخواست گزار کو زیر غور نہیں لایا گیا بلکہ جونیئر افسروں کو ترقی دیکر تمام آسامیاں مکمل کر دی گئی ہیں لہذا چیئرمین ریلوے کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کا حکم جاری کیا جائے، جس پر عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے چیئرمین ریلوے سے 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : صفحہ آخر