ڈائریکٹر اقبال پارک پر فائرنگ کیس،تفتیشی افسر کو تحقیقات کا حکم

ڈائریکٹر اقبال پارک پر فائرنگ کیس،تفتیشی افسر کو تحقیقات کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے ڈائریکٹر اقبال پارک پر فائرنگ کے معاملے پر تفتیشی افسر کو ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے جاوید حامد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل چودھری نصیر احمد نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار اقبال پارک میں بطور ڈائریکٹر تعینات ہے، درخواست گزار کو ترقی ملنے اور خوانچہ فروشوں سے منتھلی رکنے کی رنجش پر مخالف اظہر سلہریا نے ساتھیوں سے مل کر درخواست گزار پر فائرنگ کروائی، نامعلوم افراد نے درخواست گزار پر چار فائر کئے جس کا مقدمہ عدالتی حکم پر تھانہ یکی گیٹ پولیس نے درج کیا لیکن اب ملزمان سے ساز باز ہوکر مقدمے کا تفتیشی افسر ملزمان سے تفتیش نہیں کررہا، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت تفتیشی کو مقدمے کی تحقیقات میرٹ پر کرنے کا حکم دے۔

مزید :

صفحہ آخر -