ٹیکسٹائل برآمدات میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان

ٹیکسٹائل برآمدات میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان

کراچی (اکنامک رپورٹر)ٹیکسٹائل برآمدات ایک بار پھر بڑھنے لگیں ، ادارہ شماریات کے مطابق اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 16 فیصد اضافے سے 1 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں ملبوسات کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ، نیٹ ویئرکی برآمدات میں 8 فیصد اور بیڈ ویئر کی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔دوسری جانب جولائی سے اگست کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 6 فیصد اضافے سے 2 ارب 17 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی دو ماہ کے دوران 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کی اشیا برآمد کی گئی تھیں ۔

چیئرمین پاکستان ایپرل فورم جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل مینوفیکچرز کو برآمدات میں اضافے کے لئے کچھ خاص یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں جس میں برآمدات میں اضافے پر سبسڈی بھی شامل ہے جبکہ ملک میں بجلی اور گیس کی فراہمی میں گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کچھ بہتری ضرور دیکھنے میں آئی ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔

مزید : کامرس