تنظیم الفجر کے زیر اہتمام’’امن کانفرنس‘‘ خورشید عالم گوہر کی خصوصی شرکت

تنظیم الفجر کے زیر اہتمام’’امن کانفرنس‘‘ خورشید عالم گوہر کی خصوصی شرکت

لاہور(پ ر) امن کے عالمی دن کے موقع پر تنظیم الفجر پاکستان کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ’’امن کانفرنس‘‘ ہوئی جس کی صدارت تنظیم الفجر کے صدر اکمل اویسی پیرزادہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر خورشید عالم گوہر اور سلمان عابد تھے۔ اس موقع پر علامہ مظفر حسین مرتضیٰ، محمد علی،راحیلہ بشیر، دیبا افضل، خالد محمود انجم میو، رخسانہ لیاقت، تبسم ناز، نسیمہ ملک و دیگر شرکت کی۔ پروفیسر خورشید عالم گوہر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا امن کانفرنس کرانے پر تنظیم الفجر مبارکباد کی مستحق ہے۔ اس وقت امن کی بات کرنا جب پاکستان آرمی دہشت گردوں کے خلاف نبردآزما ہے ایسے وقت شہریوں کو امن کی نوید دینا خوشی کی بات ہے، امن کانفرنس کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دینا چاہئے۔ امن کے قیام کے لئے مضبوط سیاسی عزم کی ضرورت ہوتی ہے ا اکمل اویسی نے کہا سماجی انصاف فراہم کئے بغیر امن ممکن نہیں۔

تاکہ ایک پر امن، جمہوری اور سماجی انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 2