آل پاکستان مینارٹیز الائنس لاہور زون کا اجلاس ، اقلیتوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو

آل پاکستان مینارٹیز الائنس لاہور زون کا اجلاس ، اقلیتوں کو درپیش مسائل پر ...

لاہور(پ ر)آل پاکستان مینارٹیز الائنس(APMA)لاہور زون کا اجلاس وائس چیئرپرسن APMA /سابق MPAمسز نجمی سلیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اقلیتوں کو درپیش مسائل اور APMAکے تنظیمی امور پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر APMAلاہور ماسٹر جارج پال، ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر شیخوپورہ نسیم شہباز سہوترہ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر قصور ظفر اقبال، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نارووال پاسٹر امجد، ڈسٹرکٹ آرگنائزر اوکاڑہ ذیشان پطرس ، ممبران زونل کوارڈینشن کمیٹی چوہدری عذرا شجاعت ایڈووکیٹ ، سمیرا شفیق ایڈووکیٹ ، شہناز ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔

شرکاء اجلاس نے اقلیتوں کے مسائل پر تفصیلی غوروخوض کے بعد حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئین سے غیر مسلموں سے متعلقہ تمام امتیازی شقیں فوری ختم اور اقلیتوں کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نششتوں میں اضافہ کیا جائے۔

اور اقلیتوں کی اسمبلیوں میں موثر نمائندگی کے لیے ان کی مخصوص نششتوں پر حلقہ بندیاں کر کے دوہرے ووٹ کا حق دیا جائے۔

جلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اقلیتوں کو یکساں اور مساوی حقوق دلانے اور قومی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے شہباز بھٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اور مذہبی اقلیتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے APMAکی رکنیت سازی مہم یکم اکتوبر سے شروع کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 2