رئیل اسٹیٹ میں کھربوں روپے کی انوسٹمنٹ ہو رہی،رفیق حسرت

رئیل اسٹیٹ میں کھربوں روپے کی انوسٹمنٹ ہو رہی،رفیق حسرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)رئیل اسٹیٹ بہت بڑا شعبہ ہے اس میں کھربوں روپے کی انوسٹمنٹ ہو رہی۔ نہ صرف پاکستان میں رہنے والے بلکہ بیرون ملک کام کرنے والے لاکھوں لوگ تقریبا 21بلین ڈالر پاکستان میں بھیج کر رئیل اسٹیٹ میں انویسٹمنٹ کرتے ہیں۔ اتنے بڑے سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے اور رئیل اسٹیٹ کاکام کرنے والے لاکھوں لوگوں کے کام کو زم کرنے کے لئے قوانین نہیں ہیں۔اس سلسلہ میں میجر ریٹائرڈ محمد رفیق حسرت اور دوسرے عہدیداران سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اور اسمبلی میں قرار دار لانے کی درخواست کی جس سے رئیل اسٹیٹ کا کام کرنے والوں کو دو فیصد کمیشن یقینی ہو سکے اور پراپرٹی ٹرانسفر کیلئے وقت دیا جائے۔ سپیکرصاحب کو یہ بھی بتایا گیا کہ رئیل اسٹیٹ کا کام کرنے والوں کو بذریعہ آرڈر ادائیگی سے حکومت کو GSTکی مد میں لاکھوں روپے کی زائد آمدن ہوگی۔