زندہ دلان لاہور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ ہیں،صابر بٹ

زندہ دلان لاہور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ ہیں،صابر بٹ

لاہور(پ ر)محمد صابر بٹ سماجی کارکن مسلم لیگ (ن) یوسی 40نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ این اے 120 کا ضمنی الیکشن بالکل دھاندلی سے پاک تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے پتہ چل گیا ہے کہ زندہ دلان لاہور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھروسہ کرتے ہیں۔ کیونکہ بیگم کلثوم نواز کے یہاں نہ ہونے کے باوجود وہ اس سیٹ پر کامیاب ہوئی ہیں۔ جس سیٹ پر ان کے خاوند میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔ اُن کے یہاں نہ ہونے کے باوجود ان کی بیٹی مریم نواز نے اس الیکشن کمپین میں جو قردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔

کیونکہ مخالف سیاسی پارٹیوں نے مریم نواز کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان بنایا ہوا تھا۔ انہوں نے ثابت کردیا کہ سیاست ان کے خون میں موجود ہے۔ یہ الیکشن جیتنا مریم نواز کی بہت بڑی سیاسی کامیابی ہے اور اب میں ملک میں ان کا مستقبل روشن ہے۔ آخر میں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 2