بجلی کا بحران مزید سنگین ہوچکا ، شیخ عرفان

بجلی کا بحران مزید سنگین ہوچکا ، شیخ عرفان

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے صوبائی حلقہ پی پی 154کے رہنما شیخ عرفان نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے تو دوسری طرف بجلی کا بحران بھی مزید سنگین ہوچکا ہے ۔ اس وقت پٹرول ناپید ہوچکا، مافیا مال بنارہا ہے جبکہ صارفین خوار ہورہے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ اثاثوں کے بعد شریفوں کی سیاست بھی منجمد ہونے والی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 2