آئندہ انتخابات میں( ن) لیگ ایک ماضی کا قصہ بن جائے گی،ولید اقبال

آئندہ انتخابات میں( ن) لیگ ایک ماضی کا قصہ بن جائے گی،ولید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ولید اقبال اور میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120کے عوام اور اس الیکشن کے نتائج نے ابھی سے اس بات کی نوید سنا دی ہے کہ عام انتخابات کے وقت پی ٹی آئی (ن) لیگ سے یہ نشست چھین لے گی این اے 120 میں پی ٹی آئی کا ہر کارکن مبارکباد کا مستحق ہے کہ جنہوں نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیک وقت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ (ن) لیگ کے غنڈوں کا بھی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تحریک کے نتیجے میں کرپٹ مافیا کیخلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہوا ہے آئندہ انتخابات میں( ن) لیگ ایک ماضی کا قصہ بن جائے گی تحریک انصاف نے ثابت کیا ہے کہ اس کے ووٹ بینک میں اضافہ ہواہے ۔