عوامی تحفظ کمیٹی تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کا اجلاس، صدارت فیصل شامی نے کی

عوامی تحفظ کمیٹی تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کا اجلاس، صدارت فیصل شامی نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) عوامی تحفظ کمیٹی تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور کا خصوصی اجلاس زیر صدارت چئیر مین فیصل شامی ہوا ، اجلاس میں ایڈمن آفیسرتھانہ قائد اعظم اسٹیٹ عبدالحئی نے بھی شرکت کی اجلاس میں چئیر مین عوامی تحفظ کمیٹی یو سی دو سو تیتس حاجی اصغرنے بھی شرکت کی اجلاس میں علاقے کی امن و امان کی صورتحال پر غور و فکر کیا گیا تاہم چئیرمین فیصل شامی کا ممبران کمیٹی سے کہنا تھا وہ اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں اور مشکوک افراد و سامان کی اطلاع ایمرجنسی پولیس کو دیں۔

اور علاقے میں شادی تقریبات پر آتش بازی و فائرنگ پر پابندی پر بھرپور طریقے سے عملد ر آمد کروائیں اور قانون شکنی کر نے والوں کی اطلاع متعلقہ تھانے دیں تاکہ بر وقت جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی کی جا سکے