بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے،عثمان حمزہ

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے،عثمان حمزہ

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکیوں کی ڈکٹیشن پر چلتے ہوئے عوام کو مہنگائی اور مسائل کے تحفے دے رہی ہے،بجلی کی قیمتوں میں 4روپے فی یونٹ کا اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا لہو بھی بول اٹھاہے،لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے جوڈیشل انکوائری منظر عام پر لانے کا حکم آنے کے بعد پنجاب کے حکمران ملک سے فرار کا راستہ تلاش کررہے ہیں لیکن قوم ان کو بھاگنے نہیں دے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 2