رمضان میو کی قیادت میں ہیڈ تریمو ں کومسافر بسوں کے لیے بند کرنے پر احتجاجی مظاہرہ
لاہور(کامرس رپورٹر ) ہیلپ پوروویمن اینڈ چائلڈآرگنائزیشن کے صدر محمد رمضان میو کی قیادت میں ہیڈ تریمو ں کو گزشتہ 10مہنیوں سے مسافر بسوں کے لیے بند کرنے پر اہلیان علاقہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کے ہیڈ تریموں کو مسافر بسوں کے لیے جلد ازجلد بحال کیا جائے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہیڈ تریموں کو گزشتہ دسمبر میں مرمت کی وجہ سے صر ف مسافربسوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا ۔جس سے ضلع لیہ ،ضلع بھکر کے مسافروں کو انتہائی مشکلات کا سامناہے گاڑیا ں 150کلومیٹر کا اضافی سفر طے کر کے اپنے مقام پر پہنچتی ہیں۔کرایہ بھی اضافی ادا کرنا پڑتا ہے ۔ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ اس پل تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔اور مسافربسوں کو پرانے پل سے گزرنے دیا جائے۔
تاکہ عوام کی کچھ مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔