امام بارگاہ خلاصی لائن دولت گیٹ میں محرم کی پہلی قدیمی سالانہ مجلس عزا کا انعقاد‘ عزاداروں کی بھرپور شرکت‘ ماتمی جلوس بھی برآمد ہوا

امام بارگاہ خلاصی لائن دولت گیٹ میں محرم کی پہلی قدیمی سالانہ مجلس عزا کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) یکم محرم الحرام کی پہلی قدیمی سالانہ مجلس عزا بعنوان استقبال محرم امام بار گاہ خلاصی لائن دولت گیٹ میں منعقد (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
ہوئی محرم الحرام کی پہلی مجلس عزاء ہونے کی وجہ سے ملتان بھر سے عزاداروں نے شرکت کی بعد ازاں مجلس عزا ماتمی جلوس برآمد ہوا جو رات گئے اختتام پذیر ہوا مجلس عزا سے علامہ سید عاقل رضا زیدی ,قاضی وسیم عباس, مذین عباس چاون, امتیاز صدیقی ,محمد حسین ,بشارت قریشی, اخلاق حیدر صدیقی دیگر علماء و ذاکرین نے خطاب میں حضرت امام حسینؑ کی کربلا میں آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی سربلندی کے لیئے اپنے پورے کُنبے کے ساتھ مدینہ سے کربلا کا سفر پسند کیا کربلا کے میدان میں حضرت امام حسینؑ نے قربانی دے کر یہ پیغام رہتی دنیا تک کے لوگوں کو دے دیا کہ ظالم کے سامنے حق بات کرنے سے کبھی نہ ڈرنا اسلام پر اگر کبھی آنچ آنے لگے تو کسی قربانی سے گریز نہ کرنا حضرت امام حسینؑ کا یہ آفاقی پیغام ہمارے لیئے کامیابی کی ضمانت ہے حضرت امام حسینؑ کی قربانی نے دنیا بھر کی آزادی کی تحریکوں کو تقویت بخشی ہے اور ہر آزادی کی تحریک کو ظلم سے نجات کا راستہ کربلا سے ہی ملتا ہے یہی وجہ ہے کہ غیر مسلم بھی آج حضرت امام حسینؑ کا ذکر کرتے ہیں اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے بعد ازاں مجلس علم وذوالجناح کاجلوس برآمد ہوا ۔