محرم کے آغاز کیساتھ ہی حسینی تبرکات اور زنجیروں کی تیاری‘ قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ

محرم کے آغاز کیساتھ ہی حسینی تبرکات اور زنجیروں کی تیاری‘ قیمتوں میں خاطر ...

ملتان(جنرل رپورٹر)محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی زنجیروں کی تیاری اور (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

تبرکات کی فروخت میں بھی خاطر خواہ اضافہ چکا ہے۔جس کی وجہ سے گراں فروشوں نے قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کردیا ہے۔محرم کی آمد کے ساتھ ہی دیگوں کی پکائی کرنے والوں نے بھی ریٹ300سے700روپے تک کردیا ہے۔ ملتان کے مختلف علاقوں میں زنجیروں کی تیاری کے ساتھ ساتھ تبرکات کی فروخت بھی شروع ہو چکی ہے جہاں لاکٹ، بریسلٹ، علم، دست مبارک، کڑوں اور بیڑیوں کی فروخت کا کام عروج پر ہے۔ دکانداروں کے مطابق محرم الحرام کی آمد سے ایک ماہ پہلے ہی وہ زنجیریں بنانے کا کام شروع کر دیتے ہیں۔ مارکیٹ ریٹ کے مطابق نئی زنجیر 350 سے 400 روپے کے درمیان بیچی جا رہی ہے جبکہ پرانی زنجیروں کی لوائی کا کام 200 اور 150 روپے میں کیا جارہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر