میپکو حکام کی ہدایت پر تعزیہ ‘ جلوس روٹس کے سکیچ تیار‘ رکاوٹیں ہٹانے کیلئے اقدامات جاری

میپکو حکام کی ہدایت پر تعزیہ ‘ جلوس روٹس کے سکیچ تیار‘ رکاوٹیں ہٹانے کیلئے ...

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو حکام کی ہدایت پر محرم الحرام میں تعزیہ کے جلوسوں کے روٹ کے سکیچ تیار کرلئے گئے ۔گزشتہ روز قدیمی (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

استاد اور شاگرد کے تعزیوں کے جلوسوں کے روٹ کے سکیچ تیار کرلئے گئے جن کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کوکلیئر کرنے کا کام گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔میپکو کی ٹیموں نے آستانہ گلی کمنگراں والی کے تعزیہ کا روٹ کلیئر کر دیا ۔ رکاوٹ بننے والے تار کاٹ کر اونچائی پر نصب کر دئیے گئے ۔ اس کام کے لئے فیڈر بند نہیں کیا گیا ۔ میپکو ٹیمیں رات گئے تک مصروف رہیں۔ آج بھی کام جاری رکھیں گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر