محرم کاآغاز‘ صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ‘ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

محرم کاآغاز‘ صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ‘ ڈاکٹرز، پیرا ...

ملتان(وقائع نگار) محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی ملتان سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو کسی بھی ناخوشگوار اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کیلئے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل، سٹاف نرسوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال رہیں گے ادویات، خون کی بوتلوں کا اضافی سٹاک رکھنے کو کہا گیا ہے نشتر ہسپتال شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں ، دیہی مراکز صحت میں ہائی الرٹ رہے گا بالخصوص یکم سے بارہ محرم تک ہائی الرٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر