محکمہ سول ڈیفنس نے محرم الحرام کے حوالے سے پلان جاری کردیا، ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

محکمہ سول ڈیفنس نے محرم الحرام کے حوالے سے پلان جاری کردیا، ایمرجنسی کنٹرول ...

ملتان(وقائع نگار ) محکمہ سول ڈیفنس نے محرم الحرام کے حوالے سے پلان جاری کردیا ہے۔ دفتر سول ڈیفنس ریلوے روڈ ملتان میں یکم محرم الحرام سے 13محرم الحرام تک ایمرجنسی کنٹرول (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

سیل قائم کیا گیا ہے جو کہ چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔ کنٹروم رول میں فری ایمرجنسی نمبر1332بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ سول ڈیفنس ایمرجنسی کے اہلکاران باوردی یکم محرم الحرام تا 10محرم الحرام تک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ یہ بات سول ڈیفنس افسر ملتان فاطمہ بی بی نے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔فاطمہ بی بی نے بتایا کہ سول ڈیفنس اسکواڈ کی دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی یں جو کہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں جبکہ یکم محرم الحرام سے یوم عاشورہ تک محکمہ سول ڈیفنس کے 300رضاکار ماتمی جلوسوں، امام بارگاہوں، مجالس اور شہر کے اہم مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر