حکومت پنجاب کامحرم الحرام کے موقع پرحساس اضلاع کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کرنے کاحکم
رحیم یارخان(بیورونیوز)حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پرحساس اضلاع کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کاحکم دیا ہے جس سے حساس اضلاع میں خصوصی مانیٹرنگ سیل (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
بنائے جائیں گے جہاں پرڈرون کیمروں کی مددسے سیکورٹی کے انتظامات کوفول پروف بنانے میں مددلی جاسکے گی ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پرسیکورٹی کے غیرمعمولی حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے حساس اضلاع کے ڈی سیز،ڈی پی اوزکوخصوصی ہدایات جاری کردی ہیں پنجاب کے حساس اضلاع میں ضلع رحیم یارخان کوبھی شامل کیے جانے کاامکان ہے۔