صحابہ کرامؓ میں خلفائے راشدین اعلیٰ مقام پر فائز ہیں، عباس اختر

صحابہ کرامؓ میں خلفائے راشدین اعلیٰ مقام پر فائز ہیں، عباس اختر

خانیوال (بیورونیوز ) سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کی یوم شہادت اور دیگر خلفائے راشدین کے ایام وفات وشہادت پر عام تعطیل کا اعلان نہ کرنا احسان فراموشی کی بدترین مثال ہے خبیر پختونخوا ہ حکومت کو یکم محرم الحرام کی عام تعطیل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس معالمے میں دیگر صوبوں او(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ر وفاق کو خیبر پختونخواہ حکومت کی تقلید کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی امن کمیٹی مولانا محمد عباس اختر ،مولانامحمد اکرم کھکھ ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی راہنما مولانا عطاء اللہ بخاری ، جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی راہنما مفتی خالد محمود ازھر،سنی علماء کونسل کے راہنما مولانا عبدالقیوم مدنی ،پاکستان علماء کونسل کے ضلعی مولانا لقمان حنبلی ،جامعہ احسن العلوم کے مہتمم مفتی محمد زاہدنے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام منعقدہ مرادِ پیغمبر سیدنا عمرفاروقؓ سیمینار خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ صحابہ کرامؓ اسلام اور مسلمانوں کے محسن ہیں رسول رحمت ﷺ نے فرمایا کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں جس کی اقتداء کرو گے ہدایت پاؤ گے ۔ صحابہ کرام میں سے خلفائے راشدین اعلیٰ مقام پر فائز ہیں ۔سید نا فاروق اعظم کا دورخلافت مسلم حکمرانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے سیدنافاروق اعظمؓ نے اپنے دور خلافت میں ریایہ پروری کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں ۔اظہار رائے کی آزادی اور احتساب کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر