بیگم کلثوم نوازتیسری سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل

بیگم کلثوم نوازتیسری سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل

لندن(صباح نیوز)سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازتیسری سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئیں ۔نوازشریف ،مریم نواز،حسن اور حسین نوازبیگم کلثوم کو گھر لائے ۔بیگم کلثوم نوازاپنے بیٹے حسن نوازکے فلیٹ میں منتقل ہوئیں گھر پہنچنے پر نوازشریف نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی مزید دعاؤں کی ضرورت ہے جبکہ حسین نوازنے کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی مزید رپورٹس کا انتظار ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول