فیصلوں کا اختیار صرف مستقل باشندوں کو ہونا چاہیے،آفاق احمد

فیصلوں کا اختیار صرف مستقل باشندوں کو ہونا چاہیے،آفاق احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے چےئرمین آفاق احمد نے اندرونی سندھ کی تنظیمی کمیٹیوں کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف واحد چیز ہے،جو ہر عام و خاص میں احساس شراکت اور جان و مال،آبرو کی حفاظت کا احساس پیدا کرتا ہے،جوملکی استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ طاقت سے لسانیت کے خاتمے کی ہر کوشش اس لئے ناکام ہوجاتی ہے کہ لسانی بنیادوں پر امتیازی سلوک یا ناانصافیوں کے خاتمے کی بجائے لسانی اکائیوں کو کچلنے کی کوشش کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کیلئے ہر اس برائی کا خاتمہ کرنا ہوگا جولسانی تفریق کا باعث رہی ہے،سند ھ کے شہری علاقوں میں پاکستان بھر کے لوگ روزگار کے حصول کے لئے آتے ہیں اورآتے ہی ووٹر لسٹوں میں اندراج کرواکر یہاں کے فیصلوں میں شریک ہوجاتے ہیں ، جبکہ مردم شماری میں ایسے لوگوں کی 80فیصد تعداد نے اپنا اندراج اپنے آبائی علاقوں میں کروایا ہے، جسکی وجہ سے وسائل کی تقسیم میں شہری علاقوں کی آبادی کے اعتبار سے وسائل مہیا نہیں کئے جاتے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی طرح مردم شماری کے رکارڈ کے بارے میں عوام کو آگاہی ہونا چاہیے اور انہیں پتہ ہونا چاہیے انکے شہر اور صوبے کی اصل مجموعی تعداد کیا ہے اور کتنے ایسے افراد ہیں جو دیگر جگہوں سے آئے یہاں روزگار کے زرائع استعمال کررہے ہیں ،ان تما م حقائق پر وسائل کی تقسیم کی جائے تاکہ کسی کے ساتھ کوئی ذیادتی یا ناانصافی نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ دیہی اور شہری کا فرق ہزار سال گزرجانے کے باوجود ختم نہیں کیا جاسکتاکیونکہ سندھ کی معیشت کا انحصار زراعت اور صنعت دونوں پر ہے جسکی وجہ سے دیہی اور شہری کی تفریق ضروری ہے لیکن اس تفریق کو لسانیت کی بھینٹ چڑھانا ناانصافی ہوگا ۔