تھریسامے کی پاکستان کے کردار کی تعریف، بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین

تھریسامے کی پاکستان کے کردار کی تعریف، بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین

نیویارک(صباح نیوز) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی وہیں بینظیربھٹوکو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔جنہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جان گنوائی۔گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے برطانوی وزیراعظم آئیں تو دہشت گردی کے حوالے سے سیر حاصل تقریر کی اس موقع پر انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کو بھی یاد کیا۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے ہی آکسفورڈ یونیورسٹی میں سب سے پہلے ان کو متعارف کرایا تھا فلپ سے جو بعد میں تھریسا مے کے شوہر بنے۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت اور امن کے لیے بے نظیر بھٹو نے جان کا نذرانہ دیا اور پاکستان نے دہشت گردی میں سب سے زیادہ نقصان اور وہ اس جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول