اقتدار کے خواب دیکھنے والے سازشیوں کاسیاسی مستقبل نہیں‘ چودھری فضل الرحمن

اقتدار کے خواب دیکھنے والے سازشیوں کاسیاسی مستقبل نہیں‘ چودھری فضل الرحمن

خانیوال(بیورونیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما صوبائی حلقہ 215سے ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری فضل الرحمن نے کہاکہ بے جا تنقید اورالزامات کی سیاست اورسازشوں کے ذریعے اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ۔میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف جس انداز میں ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ۔وہ معززین علاقہ اورپارٹی ورکرز(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ایما نداری ،دیانتداری اورشرافت کی سیاست کو فروغ دیا بے لوث عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں علاقے کی تعمیروترقی کیلے کوشاں ہیں دعوو ں کی بجائے بلکہ عمل پریقین رکھتے ہمیشہ عوامی اجتماعی مفاد کو مقدم رکھا اورحلقے کے عوام کی مشاورت سے تعمیروترقی کاعمل جاری رکھیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر