شمالی کوریا کا نیوکلیئر پروگرام محدود کرنے کیلئے نئی پابند یاں،ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے
نیو یارک(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام کو محدود کرنے کے لیے نئی پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں۔ صدارتی حکم نامے سے امریکی وزارت خزانہ کو شمالی کوریاکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ پیانگ یانگ کو اس کے ایٹمی میزائل پروگرام سے روکا جا سکے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کے لیے تباہ کن ہے۔کسی شخص، کمپنی یا مالیاتی ادارے کو شمالی کوریا کے ساتھ کاروبار کی اجازت نہیں ہو گی۔ امریکی صدر کی سختی کی وجہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام ہے، جو بار بار انتباہ کے باوجود بند نہیں کیا گیا۔
ٹرمپ