ملتان: 2نئے تھانوں، 5چوکیوں کی منظوری کیلئے سفارشات آئی جی کو ارسال

ملتان: 2نئے تھانوں، 5چوکیوں کی منظوری کیلئے سفارشات آئی جی کو ارسال

ملتان(مہر احمد رضا سیال) ضلع ملتان میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجودہ تھانوں کا انفرا سٹکچر ناکافی پڑگیا۔ ضلعی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید دو نئے تھانوں اور 5نئی چوکیوں کے قیام کی منظوری کیلئے سفارشات تیار کرکے آئی جی پنجاب کو بھیجوادی (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

گئی ہیں۔جسکی منظوری کے بعد تھانوں و چوکیوں کو بنانے کیلئے جگہ کی تلاش کرنا شروع کردیا جائے گا۔ واضح رہے سٹی پولیس آفیسر چوہدری محمد سلیم نے اپنی تعیناتی کے دوران یہ محسوس کیا کہ ملتان کی آبادی کے لحاظ سے ضلع بھر میں تھانوں اور چوکیوں کا قیام مزید ہونا چاہیے۔ کیونکہ آئے روز جرائم کا بڑھتا اور عوام کو بروقت جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسی سلسلے میں ملتان کینٹ ڈویژن میں نئے تعینات ہونے والے ایس پی ڈاکٹر فہد مختار نے بھی اپنے ڈویژن کے تھانے مظفر آباد میں جرائم کے اضافہ کو محسوس کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ نئی چوکیوں کے بارے میں سی پی او ملتان کو تحریری طور پر آگاہ کیا۔ جس کے بعد سی پی او چوہدری محمد سلیم نے ملتان کے دو تھانوں جن میں تھانہ مظفر آباد اور تھانہ بستی ملوک کے علاقوں کی حدود بندی دو حصوں کرکے ایک ایک نیا تھانہ بنانے کی اور اسی طرح تھانہ ممتاز آباد کی نئی چوکی ہیڈ ڈمری کے قریب تھانہ مظفر آباد کی نئی چوکی شیر شاہ روڈ کے قریب تھانہ صدر شجاع آباد کی نئی ایک چوکی اور اسی طرح دیگر دو مزید تھانوں کی چوکیوں بنانے کی سفارشات تیار کر کے آئی جی پنجاب کو بھیجوادی گئی ہے۔ جسکی منظوری کے بعد ان کے قیام کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔س

مزید : ملتان صفحہ آخر