اے این پی ہائیر ایجوکیشن میں بورڈ آف گورنرز کے قیام کو مسترد کرتی ہے :سابق ایم پی اے

اے این پی ہائیر ایجوکیشن میں بورڈ آف گورنرز کے قیام کو مسترد کرتی ہے :سابق ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق ایم پی اے پرویز احمدخان نے کہا ہے کہ ہم ہائر ایجوکشن میں بورڈز آف گورنرز کے قیام کومسترد کرتے ہیں کالج اساتذہ کی آپ گریڈیشن میں تاخیر ، کالج ٹیچنگ الاونس کے عدم اجرا ء اور ٹیچنگ اسسٹنٹس کی عدم مستقلی پر مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے متصم باللہ کی رہائشگاہ پیرسباق میں کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہائر ایجو کیشن میں بورڈ آف گورنرز کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کرکے اعلیٰ تعلیم کو مہنگا کردیاہے جس سے غریب طبقے کیلئے اعلیٰ تعلیم ایک خواب بن کر رہ جائے گا اور ملک ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ اس نظام سے کالج اساتذہ کا استحصال شروع ہوجائے گا جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کالج اساتذہ کی ون سٹپ اپ گریڈیشن جلد از جلد کریں اور کالج اساتذہ کیلئے ٹیچنگ الاؤنس جلد از جلد جاری کریں تاکہ کالج اساتذہ میں پائی گئی بے چینی دور ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت تعلیم کو تجارت نہ بنائیں کیونکہ پہلے سے ہی ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے مایوسیوں نے ڈھیرے جما دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے وعدہ کیاتھا کہ وہ کالج اساتذہ کی اپ گریڈیشن کامسئلہ حل کریں گے لیکن تاحال کوئی شنوائی نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت محکمہ تعلیم پر تجربات کررہی ہیں پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوام سے جھوٹے وعدے کئے ہیں اور کسی بھی ادارے کے ملازمین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر