صفائی کیلئے مختص فنڈز ناظم ہڑپ کرگئے ،راضم خٹک

صفائی کیلئے مختص فنڈز ناظم ہڑپ کرگئے ،راضم خٹک

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ویلج کونسل ولئی کا ناظم خود ٹھکیدار بن گیا صفائی کے لئے مختص لاکھوں روپے ہڑپ کر گئے تحریک انصاف کے کونسلروں سے مشاورت کئے بغیر اپنے نام ٹینڈر کرکے علاقے میں خود ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ولئی ویلج کونسل کا ترقیاتی ٹینڈر منسوخ کر کے ترقیاتی منصوبے پر دوبارہ ٹینڈر کئے جائیں کیونکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ویلج کونسل ناظمین پر خود ٹھیکے لینے پر پابندی عائد کی ہے اگر ناظم ولئی نے اپنی رویش نہ بدلی تو ہم تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت اور کونسلر کی سیٹ سے مستعفی ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار ویلج کونسل ولئی کے جنرل کونسلر راضم خان خٹک نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ویلج کونسل ولئی کے نائب ناظم احسان علی کونسلرز جمیل ، عظیم خان ، امتیاز لیڈی کونسلر کلثوم بی بی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ رولز کے مطابق ویلج کونسل کے ٹھیکہ جات اور دیگر منصوبے کونسل کے اجلاس سے منظوری کے بعد کونسلروں کی مشاورت سے ترقیاتی فنڈ ز مساوی تقسیم کرکے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے لیکن ناظم ویلج کونسل قاضی نیاز علی نے تمام رولز کو پس پشت ڈال کر خود من مانے فیصلے کر رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر اپنے نام پر حاصل کر کے ترقیاتی منصوبوں پر خود کام کر رہے ہیں جو کہ خلاف قانون ہیانہوں نے کہا کہ صفائی کے مد میں تین لاکھ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا تھا لیکن ویلج کونسل کے تمام علاقوں میں صفائی کا نام و نشان تک نہیں ہے اور صفائی کے مد میں صرف 15ہزار روپے خرچ کرکے باقی تمام رقم ہڑپ کیا انہوں نے کہا کہ قاضی نیاز علی نے عشر و زکوۃ کمیٹوں میں بھی مداخلت کرکے ایماندار وں کی بجائے اپنے منظور نظر افراد کو چےئرمین اور وائس چےئر مین بناکر مستحقین کو نظر انداز جبکہ اپنوں پر عشر وزکوۃ کی رقم لٹائی جارہی ہے جسکی وجہ سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام میں زبردست بے چینی پائی جارہی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر