شبقدر میں مختلف واقعات کے دوران 2 جاں بحق

شبقدر میں مختلف واقعات کے دوران 2 جاں بحق

شبقدر(تحصیل رپورٹر) شبقدر دو مختلف واقعات میں دو نواجوان قتل پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شرو ع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر تھانہ بٹگرام کے علاقہ صریخ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محبوب ولد سبحان جو کہ شبقدر بازار میں پولٹری کا کاروبار کر رہا تھا قتل ہو گیا اسی طرح دوسرے واقعہ میں تھانہ شبقدر کے علاقہ حاجی زئی میں کھیتوں سے نواز نامی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز نامی نوجوان جس کو نامعلوم افراد نے تیز دار آلہ سے وار کرکے لاش کو کھیتوں میں پھینک دی تھی پولیس تھانہ شبقدر نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی

مزید : پشاورصفحہ آخر