پی ٹی آئی نے اسلامی اقدار اور پختون روایات کی دھجیاں اڑا دیں:فضل علی حقانی

پی ٹی آئی نے اسلامی اقدار اور پختون روایات کی دھجیاں اڑا دیں:فضل علی حقانی

صوابی ( بیورورپورٹ) جے یو آئی ف کے مرکزی نائب امیر و سابق وزیرتعلیم مولانا فضل علی حقانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا میں اسلامی اقدار اور پختون روایات کی دھجیاں اڑادی ہے ،مخلوط نظام تعلیم کو فروغ دینے ،اسلامی اقدار ،پختون روایات اور کلچر کو ختم کرنے کی جو لایعنی سعی کی ہے جے یو آئی اس کی بھرپور مزاحمت کرے گی ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مذہبیت اور اسلام کی جڑیں مضبوط ہیں ،یہاں پر مادر پدر آزاد معاشرے مغربی کلچر عام کرنے کے لئے یہودی لابی نے جو کوششیں شروع کئے ہیں اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم کرنے کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو دھوکہ دیا اور صوبے میں پہلے سے زیادہ کرپشن ہورہی ہے جس کااعتراف عالمی ادارے بھی کرچکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آئندہ حکومت جے یو آئی ف کی ہوگی اقتدار میں آنے کے بعد عوام کا لوٹا ہوا پیسا ان کے پیٹوں سے نکالیں گے ۔پی

مزید : پشاورصفحہ آخر