ڈیرہ ،بے قابو بس الٹنے سے 16 مسافر زخمی

ڈیرہ ،بے قابو بس الٹنے سے 16 مسافر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)راولپنڈی سے ڈیرہ آنیوالی مسافر بس ڈیرہ دریا خان پل کے قریب بے قابو ہو کر الٹنے سے گاڑی میں سوار سولہ مسافر زخمی ہوگئے ،چھ شدید زخمی مسافروں کو ریسکیو1122کی ایمبولینسز نے ہسپتال منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہی تھی کہ ڈیرہ دریا خان پل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے گاڑی میں سوار سولہ مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے چھ شدید زخمی مسافروں چھبیس سالہ ریاض،بیس سالہ عالم حسین ،تیس سالہ فرید ،چودہ سالہ زمان اور تیس سالہ اسکی بیوی کو ریسکیو1122کی ایمبولینسز نے فوری موقع پر پہنچ کر مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا،حادثے میں مسافر گاڑی کو نقصان پہنچاہے ۔