انشاء اللہ محرم الحرام پر امن انداز میں اختتام پذیر ہوگا:سردار علی امین گنڈا پور

انشاء اللہ محرم الحرام پر امن انداز میں اختتام پذیر ہوگا:سردار علی امین گنڈا ...

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)وزیر مال خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ محرم الحرام پر امن انداز میں اختتام پزیر ہوگا بعض عناصر نے ہمارے اندر تفرقے پیدا کیئے ہم میں کوئی اختلاف نہیں ہم سب اکھٹے ہیں آپس کے اتفاق کی وجہ سے آج حالات میں بہتری ہے ڈیرہ اسماعیل خان امن کا گہوارہ بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں اہل تشیع مکتب فکر کے اکابرین سے مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا تقریب میں تحصیل ناظم ڈیرہ سردار عمر امین خان گنڈہ پور ،پاک فوج کے نمائندے ،علامہ رمضان توقیر ،سید فیاض حسین شاہ بخاری ،ہیبت اللہ صدیقی سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی تقریب میں مختلف تھلہ متولیان میں ٹی ایم اے ڈیرہ کی جانب سے چیک تقسیم کیئے گئے ، سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صحت ،تعلیم سمیت ہر شعبے میں عملی کام کر رہی ہے وعدہ ہے آنیوالے وقتوں میں محرم الحرام سے قبل مختلف گلیات کو بھی تعمیر کیا جائیگا جبکہ اب بھی پچاس فیصد گلیات کو تعمیر کر لیا گیا ہے کوٹلی امام حسین کی اراضی کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائیگا کوٹلی امام حسین میں چھت کی تعمیر کیلئے ٹینڈر ہوچکے ہیں علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں پچھلے دو تین سالوں سے دی جانیوالی سہولیات سے خود کفیل بنا دیا گیا ہے وزیر مال علی امین خان گنڈہ پور وقف کوٹلی امام حسین اراضی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور کافی حد تک یہ مسئلہ حل ہوچکا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر