ضلع کونسل مردان کا اجلاس 27 ستمبر کو طلب

ضلع کونسل مردان کا اجلاس 27 ستمبر کو طلب

مردان ( بیورورپورٹ) ضلعی نائب ناظم اسد علی نے کونسل کا اجلاس 27ستمبر بد ھ کے روز صبح دس بجے ضلعی اسمبلی ہال میں طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو کے تیار کردہ بائی لاز کی منظوری،ترقیاتی فنڈ میں تاخیر اور امیر محمد خان پارک کی ہاؤسنگ سکیم میں تبدیلی پر بحث کی جائیگی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چار سال بعد ضلعی اسمبلی ہال میں تزین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد پہلا اجلاس ہو رہا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر