2افراد قتل، خاتون نے خودکشی کر لی، مختلف واقعات میں 3ہلاکتیں

2افراد قتل، خاتون نے خودکشی کر لی، مختلف واقعات میں 3ہلاکتیں

کوٹ چھٹہ،جتوئی،ہیڈراجکاں،وہاڑی،کوٹ ادو(نمائندگان)خاتون سمیت 2افراد قتل کردیئے گئے گئے۔خاتون نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی۔انجکشن لگانے کے دوران نشئی (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

زندگی کی قید سے آزاد ہوگیا۔مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے دل کا مریض ہسپتال میں دم توڑ گیا۔بنک آفیسر سڑک کنارے مردہ حالت میں پایا گیا۔کوٹ چھٹہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شوہر نے بیوی کو سپرے پلاکر قتل کرڈالا ۔ چک برمانی چوٹی زیرین کے رہائشی محمد اسلم ملغانی نے پولیس کو بیان کہ دس ماہ قبل میری دختر ذولیخہ کی شادی نوتک محمید کے رہائشی لیاقت ملغانی سے کردی تھی ۔مجھے داماد لیاقت حسین نے فون کیا کہ مسماۃ ذولیخاں نے زہر پی کر خود کشی کر لی ہے جسے علاج معالجہ کے لیے کوٹ چھٹہ لے جایا گیا لیکن وہ فوت ہوگئی ہے ہم تمام گھروالے نوتک محمید شہرپہنچے تو مجھے محمد کاشف ملغانی سالہ نے اطلاع دی کی نعش میرے گھر موجود ہے جب ہم پہنچے تو وہاں نعش پڑی ہوئی تھی مگر وہاں داماد موجود نہ تھے قوی شبہ ہوگیا ہے کہ لیاقت حسین نے میری دختر ذولیخاں کو زبر دستی زہر پلائی ہے ۔لہذاہ اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جس پر کوٹ چھٹہ پولیس نے زیردفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ بستی عارف والہ میں بھائی نے سگے بھائی کو گھریلو تنازعہ پر موٹر سایئکل پر جاتے ہوئے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر موٹر سایئکل کے فرنٹ پر بیٹھا نسیم کا سالہ فہیم موقع پر جاں بحق ہو گیا اور جبکہ نسیم زخمی ہو گیا اور نسیم کو جتوئی پولیس نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کردیا اور نعش کو قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی اور سلیم موقع سے فرار ہونے میں کا میاب ہو گیا۔ہیڈراجکاں سے نامہ نگار کے مطابق صفیہ بی بی زوجہ محمد اعجاز سکنہ 65ڈی بی نے گھر یلو ناچاقی پر کالا پتھر کھا کر خودکشی کر لی، گھر والوں نے حادثے کو اتفاقیہ کہہ کر کسی قسم بھی قسم کی کاروائی سے انکار کر دیا۔وہاڑی سے بیورورپورٹ اور تحصیل رپورٹر کے مطابق شہر کے وسط ڈی بلاک میں ایک خالی پلا ٹ سے نامعلوم شخص پڑی دیکھ کر مقامی لوگوں نے پو لیس تھانہ دانیوال اور 15نمبرپولیس کو اطلاع دی تو پو لیس تھانہ دانیوال نے موقعہ پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی ، دوران تحقیقات مرنے والے کا نام ریا ض سکنہ پیر مراد معلوم ہو ا اور ذرئع کے مطابق مرنے والا دوبچوں کا باپ بتایا جا تا ہے اور پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے نشیئی کی نعش کے قریب ایک نشہ آور انجکشن ملا ہے ایسے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے مرنے والا نشہ کی زیادتی سے جا ں بحق ہو ا ہے پو لیس نے ضروری کا رروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق منڈی مویشی کوٹ ادو کے رہائشی50 نذیر احمد کے سینے کے درد کی تکلیف ہوئی جس پر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمر جنسی میں لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر رفیق نے اسے طبعی امداد دینے کے بعد اسے کارڈیالوجی ملتان ریفر کیا مگر نذیر احمد جانبر نہ ہوا اور ہسپتال کی ایمر جنسی میں ہی دم توڑ گیا ،اس بارے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر نے اسے غلط انکشن لگایا ہے جبکہ اسے گیس کی تکلیف تھی مگر ڈاکٹر نے اسے کوئی اور انجکشن لگائے جس سے ان کے نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے،ورثاء نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹر اور ڈسپنسر کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس کوٹ ادو موقع پر پہنچ گئی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر مختیار حسین نے ورثاء سے مذاکرات کئے جس پرمظاہریننے پوسٹمارٹم کرائے بغیر نعش گھر لیکر روانہ ہو گئے،اس بارے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر اطہر فاروق نے اپنے موٗقف میں بتایا کہ مذکورہ مریض کو تکلیف کی صورت میں ایمر جنسی میں لایا گیا جہاں اسکی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے طبعی امداد کے بعد اسکی ای سی جی کرائی جس میں دل کا مرض تشخیص ہوا تو ڈاکٹر نے انہیں کارڈیالوجی سنٹر ملتان ریفر کیا مگر ملتان جانے سے پہلے ہی جاں بحق ہو گیا،ایم ایس نے کہا کہ ڈاکٹروں کی تو ڈیوٹی ہے اور وہ بیٹھے بھی اسی کام کیلئے ہیں کوتاہی اور غلط انجکشن لگانے والی بات غلط ہے۔دنیا پور سے نامہ نگار کے مطابق دنیاپور شہر کا رہائشی سعید شاہین جو لودہراں میں بنک الفلاح کا آپریشن مینجر تھا گزشتہ روز بستی ملوک روڈ پر چارچک پل کے قریب سڑک کنارے مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ اس کا موٹرسائیکل بھی ساتھ پڑا تھا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متوفی اسی حالت میں پڑا ملا شاید اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا جبکہ بعض کا خیال ہے کہ متوفی کسی نامعلوم ریڑھی سے عقب سے ٹکرا کر گرا اور جاں بحق ہوگیا تاہم ورثا نے کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہیں کرائی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر