کراچی ، شاہ زیب قتل کیس کی سماعت 4اکتوبر تک ملتوی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ڈیفنس میں طالب علم شاہ زیب قتل کیس سے متعلق سماعت مجرم شارخ جتوئی کی عدم حاضری کے باعث سماعت چار اکتوبر تک ملتوی کردی۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈیفنس میں طالب علم شاہ ذیب قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی اپیلوں اور مقدمے ازسر نو سماعت کرنے کی سماعت ہوئی۔ مجرم شاہ رخ جتوئی کی عدم حاضری کے باعث سماعت چار اکتوبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر بھی مجرم شارخ جتوئی کے وکیل دلائل جاری رکھیں گے۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ملزموں کو سزا سنائی۔ سزا کے وقت شاہ جتوئی عمر اٹھارہ سال سے کم تھی، مقدمہ جوناہل سسٹم کے تحت چلانا چاہیے تھا۔ شاہ زیب کے قتل کے وقت شارخ جتوئی کی عمر سترہ اور اٹھارہ برس کے درمیان تھی۔