کراچی ،سرجانی پولیس کی کارروائیاں ،2ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی ،سرجانی پولیس کی کارروائیاں ،2ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)سرجانی ٹاؤن پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے ۔ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن کے مطابق پہلی کارروائی میں ملزم مشعل خان ولد نواب خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پسٹل 30 بور بمعہ 2 گولیاں برآمدکرلی گئیں، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 435/2017 جرم دفعہ A-1-23 تھانہ سرجانی پر درج کرلیا گیا ۔دوسری کارروائی میں موٹرسائیکل چھیننے کی ورداتوں میں ملوث ملزم شاہ رخ ولد محمد عتیق کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم بلال کالونی، تیموریہ اور سرجانی کے علاقوں میں موٹر سائیکل چوری\چھینے کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم کے قبضہ سے ایک پسٹل 30 بور بمعہ 3 گولیاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوا جبکہ ملزم نے نشادہی پر دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوی، ایک موٹر سائیکل تھانہ تیموریہ اور دوسری موٹر سائیکل تھانہ بلال کالونی کے علاقے سے چوری ہوئی تھی۔