جسٹس نوازمری کیس: گزین مری دبئی سے کوئٹہ پہنچنے پر گرفتار

جسٹس نوازمری کیس: گزین مری دبئی سے کوئٹہ پہنچنے پر گرفتار

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ قوم پرست رہنما اور بزرگ سیاستدان مرحوم نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے نوابزادہ گزین مری کو دبئی سے کوئٹہ پہنچنے پر جسٹس نواز مری کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔نوابزادہ گزین مری 15 سال سے زائد خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس لوٹے تھے۔گزین مری کے استقبال کیلئے مری قبیلے کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم پولیس نے انہیں ایئرپورٹ چوک پر ہی روک کر آگے جانے سے روک دیااور گرفتار کر کے ساتھ لے گئی ۔گزین مری کے وکیل ارباب طاہر ایڈووکیٹ کے مطابق ان کے موکل کی تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت لی جاچکی تھی، لیکن اس کے باوجود کوئٹہ پولیس گزین مری کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔

گزین مری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر