سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی دنیا کیلئے مثال ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی دنیا کیلئے مثال ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب کا قومی دن اسلامی تاریخ، ورثے اور دور جدید کی مثالی مملکت کا ایک درخشندہ باب ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات صدیوں پرانی تاریخی، مذہبی اور ثقافتی شراکت پر مبنی ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہیں جو ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔ سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی دنیا کے لئے مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں حجاز مقدس پاکستانیوں کی عقیدت کا محور اور روحانیت کا بنیادی مرکز ہے اور ہر مسلمان کی دماغ کی تمام وسعتیں اور گہرائیاں حرمین شریفین کی محبت سے معمور ہیں۔

سعودی عرب /قومی دن

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر