سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل کردار بے نقاب ہو چکے،‘ شجاعت، پرویزالٰہی

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل کردار بے نقاب ہو چکے،‘ شجاعت، پرویزالٰہی

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدرچودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ جہلم کے وفد نے چودھری عارف اور عابد جوتانہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں محمد عبداللہ عاصم، ارم اعجاز، ماریہ اعجاز اور انعام الحق ایڈووکیٹ شامل تھے جبکہ نادر دوگل ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہر سطح پر عوامی تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل مجرم بے نقاب ہو چکے ہیں، انشاء اللہ جلد کیفر کردار تک پہنچ جائیں گے، ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود پنجاب حکومت ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ کا یہی مطالبہ ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ جلد از جلد پبلک کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم لواحقین کی دادرسی نہیں ہونے دے رہے، ہمارا ایمان ہے کہ ظالم جلد اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔

شجاعت ،پرویزالٰہی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر